
پشاور: خیبرپختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی پروقار تقریب کل بروزمنگل 22جولائی کو سہ پہر پانچ بجے نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی۔ جس میںملک وصوبے کا نام روشن کرنے والے خیبرپختونخوا کے موجودہ کھلاڑیوں میں ان کی انٹرنیشنل سطح پر اچیومنٹس کے اعتراف میں یوارڈز سے نوازاجائے گا۔
اس موقع پروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان سید فخر جہاں بھی موجود ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس خیبرپختونخوا جمشید بلوچ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تقریب میں کے پی انڈر21گیمز کے میڈل ونرز کو سکالر شپ بھی دیا جائے گا۔
جس کا اعلان پہلے ہی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کیا تھا اور اس کے ساتھ قائداعظم گیمز کے میڈل ونرز کو ماہانہ سکالر شپس کے چیک دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سپورٹس ہیروز ایوارڈز کے انعقاد کا مقصد خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔