
ڈی جی سپورٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاوید علی میمن کی قیادت میں چالیس رکنی پاکستانی دستے کی بھر پور شرکت
برلن: رائن روہر 2025 فیسو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کارنگا رنگ شو کے ساتھ افتتاح ہو گیا ہے۔ گزشتہ شام کے SchauinslandـReisenـArena میں ایک جذباتی اور موسیقی سے بھر پور تقریب میں رائن روہر 2025 فیسو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا باضابطہ آغاز ہوگیا اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود 20 ہزار سے زائد تماشائیوں نے زبردست تالیاں بجا کر پرجوش لمحات اور ایک اجتماعی احساس کے ساتھ گیمز کے آغاز کا جشن منایا ۔
چالیس رکنی پاکستانی دستے کی بھرپور شرکت ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کے طلبہ جرمن میں موجود ہیں جو کہ اتھلیٹکس، جوڈو، تائیکونڈو، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور آرچری کے مردوںاور خواتین کے مقابلوں میں شرکت کریں گے وفد کی قیادت ڈی جی سپورٹس ہائیر ایجوکیش کمیشن جاوید علی میمن کر رہے ہیں ۔
جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم بھی ان کے ہمراہ ہے افتتاحی تقریب کے دوران مختلف ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا جس سے دنیا بھر کے جھنڈوں سے میدان سج کر دلفریب منظر پیش کیا گیا ایونٹ میں اگلے 12 دنوں میں دنیا بھر کی 2000 سے زائد یونیورسٹیوں سے تقریباً 8,000 طلباء میڈلز کے لئے مقابلہ کریں گے۔
ان میں سے 1,500 برلن میں مقابلہ کریں گے جہاں ایک علیحدہ اور مختصر افتتاحی تقریب ریاست نارتھ رائن ویسٹفیلیا کے دفتر میں منعقد ہوئی تقریب کے سب سے جذباتی لمحات میں سے ایک اس وقت آیا جب 1972 کی اولمپک چیمپیئن اور 1970 کی یونیورسیاڈ گولڈ میڈلسٹ Heide EckerـRosendahl نے مشعل میدان میں داخل کی جیسے حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا انہوں نے مشعل چھ نمایاں کھلاڑیوں کو سونپی Sonja Greinacher، Sarah Wellbrock، Max Hartung، Mathias Mester، Nico Schlotterbeck، اور Alexander Wieczerzak۔ ان تمام کھلاڑیوں نے مل کر ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کا مشعل روشن کیا۔