
خیبرپختونخوا صوبے کے تمام علاقوں میں نوجوانوں کو کھیلوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے کا عزم: ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا
ایبٹ آباد: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا سمرسپورٹس کیمپ 2025 ایبٹ آباد میں شاندار کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔سمر کیمپ میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع کئے گئے۔ جہاں پر بچوں اور نوجوانوں نے اپنے صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا ۔پہلے دن سے آخری دن تک یہ کیمپ نہ صرف کھیلوں کی تربیت کا مرکز رہا بلکہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے سیکھنے بڑھنے اور خوشی سے بھرپور ایک مثبت ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔
ایبٹ آباد کے طلبہ و طالبات نے اس کیمپ میں بھر پور شرکت کی اور مختلف کھیلوں کی تربیت اور کوچنگ کی خدمات حاصل کیں۔جسمانی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور ایک صحت مند طرزِ زندگی کے مفہوم کو سمجھا۔ کیمپ میں شامل کھیلوں میں فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، ایتھلیٹکس، مارشل آرٹس اور دیگر انڈور و آؤٹ ڈور سرگرمیاں شامل تھیں۔ ماہر کوچز کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کو تکنیکی مہارتیں سکھائی گئیں اور ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔