

فرحان خلیل
پشاور: حاجی اول شاد میموریل ریگی فٹبال لیگ 2025 ء کا ایک اور سنسنی خیز مقابلہ ریگی فٹبال گراؤ نڈ (نزد ریگی پولیس اسٹیشن) میں کھیلا گیا جس میں آل سٹارز اور رشکئفسٹ ایف سی آمنے سامنے ہوئے۔ کوارٹر فائنل کے اس دلچسپ مقابلے نے شائقین فٹبال کے دل جیت لیے۔میچ کے آغاز ہی میں رشکئفسٹ ایف سی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دسویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ پہلا ہاف رشکئفسٹ کی ایک۔ صفر کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں آل سٹارز نے بھرپور کم بیک کی کوشش کی۔ بالا آخر میچ کے آخری پانچ منٹ میں آل سٹارز کی جانب سے جنید نے شاندار گول کر کے مقابلہ ایک۔ ایک سے برابر کر دیا۔مقررہ وقت تک میچ برابر رہنے پر فیصلہ پینلٹی کِکس کے ذریعے ہوا۔ پینلٹی شوٹ میں آل سٹارز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رشکئفسٹ ایف سی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ ریگی ایف سی کے ہیڈ کوچ ڈاکٹر فضل حق نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں بلکہ مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بھی ذریعہ ہیں۔