
پشاور: 19 سال بعد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کرکٹ کی آواز سنائی دینے لگی ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کی کوششوں سے سٹیڈیم کو جدید طرز پر بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ پشاور کے شہری اور کرکٹ شائقین اس پیش رفت پر بہت خوش ہیں شائقین کرکٹ کے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی بین الاقوامی کرکٹ کا خواب بھی حقیقت بنے گا۔طویل عرصے کے بعد پشاور میں شائقین کرکٹ کا بخار ایک دفعہ پھر عروج پر پہنچ گیا۔ اس موقع پشاور کے شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر ایک متحرک افسر ہیں وہ بیان بازی کے بجائے عمل پر یقین رکھتا ہے۔ اس قسم کے ایونٹ منعقد کرنے سے ایک دن بین الاقوامی کرکٹ کا خواب بھی پورا ہو جائے گا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ تاشفین حیدر نے سٹیڈیم میں منعقد نمائشی میچ کے دوران کہا کہ یہ لمحہ میری لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ عمران خان اسٹیڈیم میں دوبارہ میچز ہورہے ہیں۔