
بھارت کو بڑا جھٹکا: ایشیاء کپ 2025ء بھارت سے منتقل کیے جانے کا امکان
ہمایون خان
پشاور: ایشیاء کپ 2025ء کی میزبانی بھارت سے چھین لیے جانے کا امکان ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاک،بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ستمبر میں شیڈول ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا امکان ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) یو اے ای کو غیر جانبدار مقام کے طور پرحتمی شکل دے گی تاہم ٹورنامنٹ کا میزبان بھارت ہی ہوگا۔