
سپورٹس رپورٹر
پشاور: پاکستان نے کاوا مینز والی بال نیشنز لیگ 2025 جاری اپنے سفر کا اختتام نہایت اچھے انداز سے کیا۔ اور اپنی قوم کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستان والی بال ٹیم نے آخری دن قازقستان کو 1-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔نہایت دلچسپ مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ایران سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد گرین شرٹس نے حوصلہ نہیں ہارا اور کانسی کے تمغے کیلئے دوبارہ سخت جنگ میں مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا۔
گذشتہ روز پاکستان کا سیمی فائنل میں ایران سے میچ ہوا تھا جس میں گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی لیکن ٹورنامنٹ کے فیورٹ کے مقابلے میں ناکام رہا۔غلطی کی بہت کم گنجائش کے ساتھ، ٹیم نے ایران کے خلاف ہر ممکن کوشش کی لیکن پھر بھی فائنل سے باہر ہو گئی۔ اسی طرح قازقستان کے کھلاڑیوں نے اہم لمحات میں غلطیاں اور پاکستان کے تیز رفتار حملوں پر قابو پانے میں ناکام رہی جس کا فائدہ گرین شرٹس کو ملا اور میچ جیت لیا۔والی بال لیگ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 25۔ 19، 23۔ 25، 25۔ 16 اور 25۔ 22 رہا۔
CAVA نیشنز لیگ میں پاکستان کی جیت ایک اہم کامیابی کی نشاندہی ہے یہ ٹورنامنٹ پورے وسطی اور جنوبی ایشیا میں بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ گرین شرٹس کی کامیابی میں کوچ کی محنت اور نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی شامل ہے۔ کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد پاکستان میں والی بال کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔ CAVA نیشنز لیگ 2025 بھلے ہی سونے کے تمغے کے ساتھ ختم نہ ہوا ہو لیکن پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ ایک مضبوط قدم ہے۔ گرین شرٹس والی بال میں مزید محنت کر ے گی۔