یاسر علی اور شہزاد رشید نے سخت مقابلے کے بعد بیڈمنٹن ٹائٹل جیت لیا پشاور: ڈائریکٹریٹ سپورٹس اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے ممبرز کیلئے میڈیا سپورٹس فیسٹیول 2025ء اپنے رنگینوں اور دلچسپ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول میں سات مختلف کھیلوں کا انتظام کیا گیا تھا جس میں بیڈمنٹن، میوزیکل چیئر، آرچری، فٹسال، رسہ کشی، سوئمنگ، تھروبال شامل تھے۔